حدیث نمبر: 4646
«كان إذا أخذ أهله الوعك أمر بالحساء فصنع ثم أمرهم فحسوا وكان يقول: إنه ليرتوفؤاد الحزين ويسروعن فؤاد السقيم كما تسروإحداكن الوسخ بالماء عن وجهها»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”جب آپ ﷺ کے گھر والوں کو بخار آتا تو آپ ﷺ حساء (شوربہ نما غذا) بنانے کا حکم دیتے، پھر وہ بنایا جاتا تو آپ ﷺ انہیں اسے پینے کا حکم دیتے، اور آپ ﷺ فرمایا کرتے: یہ غمگین دل کو تسکین دیتا ہے اور بیمار کے دل کا غم دور کرتا ہے، جیسے تم میں سے کوئی عورت پانی سے اپنے چہرے کی میل دور کرتی ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الكاف / حدیث: 4646
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ت هـ ك] عن عائشة. المشكاة ٤٢٣٤: عد، حل.