صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4645
«كان إذا أتي بطعام سأل عنه أهدية أم صدقة؟ فإن قيل: صدقة قال لأصحابه:» كلوا [ولم يأكل وإن قيل: هدية ضرب بيده فأكل معهم]ترجمہ
(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”جب آپ ﷺ کے پاس کھانا لایا جاتا تو آپ ﷺ پوچھتے کہ یہ ہدیہ ہے یا صدقہ؟ اگر کہا جاتا کہ صدقہ ہے تو آپ ﷺ اپنے صحابہ سے فرماتے: تم کھاؤ، اور خود نہ کھاتے۔ اور اگر کہا جاتا کہ ہدیہ ہے تو آپ ﷺ اپنا ہاتھ بڑھاتے اور ان کے ساتھ کھاتے۔“