صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4592
«كيف أنتم وصاحب القرن قد التقم القرن وحنا الجبهة وأصغى السمع ينتظر متى يؤمر بالنفخ فينفخ قالوا: كيف نصنع؟ قال قولوا: حسبنا الله ونعم الوكيل على الله توكلنا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تمہارا کیا حال ہو گا جبکہ صور پھونکنے والا (فرشتہ) صور کو منہ میں لیے، پیشانی جھکائے اور کان لگائے، اس انتظار میں ہے کہ کب اسے پھونکنے کا حکم دیا جائے اور وہ پھونک دے؟ صحابہ نے عرض کیا: ہم کیا کہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: کہو: ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے، ہم نے اللہ ہی پر بھروسا کیا۔“