حدیث نمبر: 4584
«كنت نهيتكم عن زيارة القبور ألا فزوروها فإنها ترق القلب وتدمع العين وتذكر الآخرة ولا تقولوا هجرا»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، خبردار! اب ان کی زیارت کیا کرو، کیونکہ یہ دل کو نرم کرتی ہے، آنکھ کو اشکبار کرتی ہے اور آخرت یاد دلاتی ہے، لیکن (زیارت کے دوران) بےہودہ بات نہ کہو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الكاف / حدیث: 4584
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ك] عن أنس. الأحكام ص ١٧٩ - ١٨٠: حم.