صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4576
«كما لا يجتنى من الشوك العنب كذلك لا ينزل الفجار منازل الأبرار وهما طريقان فأيهما أخذتم أدركتم إليه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جیسے کانٹوں سے انگور نہیں توڑے جاتے، ایسے ہی بدکار لوگ نیک لوگوں کے مقامات میں نہیں اتریں گے، اور یہ دو ہی راستے ہیں، تم ان میں سے جو بھی اختیار کرو گے اسی کے مطابق اپنی منزل کو پہنچو گے۔“