صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4560
«كل مولود يولد على الملة فأبواه يهودانه وينصرانه ويشركانه قيل: فمن هلك قبل ذلك؟ قال: الله أعلم بما كانوا عاملين»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ہر بچہ (دینِ حق کی) ملت پر پیدا ہوتا ہے، پھر اس کے والدین اسے یہودی، عیسائی بنا دیتے ہیں اور اسے مشرک بنا دیتے ہیں۔ عرض کیا گیا: تو جو اس سے پہلے مر جائے اس کا کیا حکم ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا کرتے۔“