حدیث نمبر: 4553
«كل مسكر خمر وكل مسكر حرام ومن شرب الخمر في الدنيا فمات وهو يدمنها لم يتب لم يشربها في الآخرة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے، اور جس نے دنیا میں شراب پی اور اسی کا عادی رہتے ہوئے بغیر توبہ کیے مر گیا، تو وہ آخرت میں اسے نہیں پیے گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الكاف / حدیث: 4553
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م ٤] عن ابن عمر. الإرواء ٢٣٧٣.