صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
«كان في بني إسرائيل رجل قتل تسعة وتسعين إنسانا ثم خرج يسأل فأتى راهبا فسأله فقال له: ألي توبة؟ قال: لا فقتله فجعل يسأل فقال له رجل: ائت قرية كذا وكذا فأدركه الموت فنأى بصدره نحوها فاختصمت فيه ملائكة الرحمة وملائكة العذاب فأوحى الله إلى هذه: أن تقربي وأوحى الله إلى هذه: أن تباعدي وقال: قيسوا ما بينهما فوجداه إلى هذه أقرب بشبر فغفر له»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بنی اسرائیل میں ایک آدمی تھا جس نے ننانوے آدمی قتل کیے تھے۔ پھر وہ (توبہ کی راہ) پوچھنے نکلا تو ایک راہب کے پاس آیا اور اس سے پوچھا۔ اس نے کہا: کیا میرے لیے توبہ ہے؟ راہب نے کہا: نہیں۔ اس نے اسے بھی قتل کر دیا۔ پھر وہ پوچھتا رہا، ایک شخص نے اس سے کہا: فلاں فلاں بستی میں چلے جاؤ۔ راستے میں اسے موت نے آ لیا تو اس نے اپنا سینہ اس بستی کی طرف جھکا لیا۔ تو رحمت کے فرشتوں اور عذاب کے فرشتوں میں اس کے بارے میں جھگڑا ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے رحمت کے فرشتوں کی طرف وحی فرمائی کہ قریب ہو جاؤ، اور عذاب کے فرشتوں کی طرف وحی فرمائی کہ دور ہو جاؤ، اور فرمایا: ان دونوں جگہوں کے درمیان فاصلہ ناپو۔ تو انہوں نے اسے (بستی کی طرف) ایک بالشت زیادہ قریب پایا، چنانچہ اسے بخش دیا گیا۔“