صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4454
«كان رجل يداين الناس فكان يقول لفتاه: إذا أتيت معسرا فتجأوز عنه لعل الله أن يتجأوز عنا فلقي الله فتجاوز عنه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ایک آدمی لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا، وہ اپنے خادم سے کہا کرتا تھا: جب تم کسی تنگ دست کے پاس جاؤ تو اسے معاف کر دینا، شاید اللہ بھی ہمیں معاف کر دے۔ چنانچہ وہ اللہ سے جا ملا تو اللہ نے اسے معاف کر دیا۔“