حدیث نمبر: 4447
«القضاة ثلاثة: قاضيان في النار وقاض في الجنة قاض قضى بالهوى فهو في النار وقاض قضى بغير علم فهو في النار وقاض قضى بالحق فهو في الجنة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قاضی تین طرح کے ہیں: دو جہنم میں اور ایک جنت میں۔ جس قاضی نے خواہش کے مطابق فیصلہ کیا وہ جہنم میں ہے، اور جس نے بغیر علم کے فیصلہ کیا وہ جہنم میں ہے، اور جس نے حق کے مطابق فیصلہ کیا وہ جنت میں ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف القاف / حدیث: 4447
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [طب] عن ابن عمر. الإرواء ٢٦١٣: ع.