حدیث نمبر: 4446
«القضاة ثلاثة اثنان في النار وواحد في الجنة: رجل علم الحق فقضى به فهو في الجنة ورجل قضى للناس على جهل فهو في النار ورجل عرف الحق فجار في الحكم فهو في النار»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قاضی تین طرح کے ہیں، ان میں سے دو جہنم میں اور ایک جنت میں ہے: ایک وہ شخص جس نے حق کو جانا اور اسی کے مطابق فیصلہ کیا تو وہ جنت میں ہے، دوسرا وہ شخص جس نے لوگوں کے درمیان بغیر علم کے فیصلہ کیا تو وہ جہنم میں ہے، اور تیسرا وہ شخص جس نے حق کو پہچانا مگر فیصلے میں ظلم کیا تو وہ جہنم میں ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف القاف / حدیث: 4446
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [٤ ك] عن بريدة. الإرواء ٢٦١٣: طب، هق. ع، طب - ابن عمر.