صحیح الجامع الصغیر
حرف القاف— حرف قاف
الأحاديث المبدوءة بحرف القاف باب: حرف قاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4439
«القتل في سبيل الله شهادة والطاعون شهادة والغرق شهادة والبطن شهادة والحرق شهادة والسل والنفساء يجرها ولدها بسررها إلى الجنة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ کی راہ میں قتل ہونا شہادت ہے، طاعون (سے مرنا) شہادت ہے، ڈوب کر مرنا شہادت ہے، پیٹ کی بیماری (سے مرنا) شہادت ہے، جل کر مرنا شہادت ہے، اور تپِ دق (سے مرنا شہادت ہے)، اور نفاس کی حالت میں مرنے والی کو اس کا بچہ اپنی نال سے کھینچ کر جنت میں لے جائے گا۔“