صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 435
«إذا تقاضى إليك رجلان فلا تقض للأول حتى تسمع كلام الآخر فسوف تدري كيف تقضي»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تمہارے پاس دو آدمی فیصلہ کروانے کے لیے آئیں تو پہلے کے حق میں اس وقت تک فیصلہ نہ کرو جب تک دوسرے کی بات بھی نہ سن لو، (ایسا کرنے سے) تمہیں بخوبی معلوم ہو جائے گا کہ فیصلہ کیسے کرنا ہے۔“