صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 436
«إذا تكلم الله بالوحى سمع أهل السماء الدنيا صلصلة كجر السلسلة على الصفا فيصعقون فلا يزالون كذلك حتى يأتيهم جبريل حتى إذا جاءهم جبريل فزع عن قلوبهم فيقولون: يا جبريل ماذا قال ربك؟ فيقول: الحق. فيقولون: الحق الحق»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب اللہ تعالیٰ وحی کے ذریعے کلام فرماتا ہے تو آسمانِ دنیا کے فرشتے ایک جھنکار سنتے ہیں جیسے صاف پتھر پر زنجیر کھینچی جا رہی ہو، جس سے وہ بے ہوش ہو جاتے ہیں اور اسی حالت میں رہتے ہیں یہاں تک کہ ان کے پاس جبریل (علیہ السلام) آتے ہیں، پھر جب جبریل ان کے پاس پہنچتے ہیں تو ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور کر دی جاتی ہے، وہ پوچھتے ہیں: اے جبریل! آپ کے رب نے کیا فرمایا ہے؟ وہ جواب دیتے ہیں: حق فرمایا ہے۔ تو وہ سب فرشتے بھی پکار اٹھتے ہیں: حق فرمایا، حق فرمایا۔“