حدیث نمبر: 434
«إذا تطهر الرجل ثم مر إلى المسجد يرعى الصلاة كتب له كاتبه بكل خطوة يخطوها إلى المسجد عشر حسنات والقاعد يرعى الصلاة كالقانت ويكتب من المصلين من حين يخرج من بيته حتى يرجع إليه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب کوئی شخص طہارت حاصل کرتا ہے پھر نماز کے ارادے سے مسجد کی طرف جاتا ہے تو اس کے ہر قدم پر جو وہ مسجد کی طرف اٹھاتا ہے، اس کا لکھنے والا (فرشتہ) اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے، اور جو شخص نماز کے انتظار میں بیٹھا رہتا ہے وہ عبادت گزار کی طرح ہے، اور جب سے وہ اپنے گھر سے نکلتا ہے یہاں تک کہ واپس لوٹ آئے، وہ نمازیوں میں ہی شمار ہوتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 434
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم حب ك هق] عن عقبة بن عامر. صحيح الترغيب ٢٩٧: ابن خزيمة.