صحیح الجامع الصغیر
حرف القاف— حرف قاف
الأحاديث المبدوءة بحرف القاف باب: حرف قاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4341
«قال الله تعالى: يا ابن آدم! مهما عبدتني ورجوتني ولم تشرك بي شيئا غفرت لك على ما كان منك وإن استقبلتني بملء السماء والأرض خطايا وذنوبا استقبلتك بملئهن من المغفرة وأغفر لك ولا أبالي»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم! جب تک تو میری عبادت کرتا رہے گا، مجھ سے امید رکھے گا اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائے گا، میں تجھے بخشتا رہوں گا، تجھ سے جو کچھ بھی ہوا ہو۔ اور اگر تو آسمان و زمین بھر خطائیں اور گناہ لے کر میرے سامنے آئے تو میں اتنی ہی بخشش کے ساتھ تیرے سامنے آؤں گا اور تجھے بخش دوں گا اور مجھے کوئی پروا نہیں۔“