صحیح الجامع الصغیر
حرف القاف— حرف قاف
الأحاديث المبدوءة بحرف القاف باب: حرف قاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4333
«قال الله تعالى: ومن أظلم ممن ذهب يخلق خلقا كخلقي فليخلقوا حبة أو ليخلقوا ذرة أو ليخلقوا شعيرة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو میری مخلوق جیسی مخلوق پیدا کرنے چلا؟ وہ ایک دانہ تو پیدا کر کے دکھائیں، یا ایک ذرہ پیدا کریں، یا ایک جو کا دانہ ہی پیدا کر لیں۔“