صحیح الجامع الصغیر
حرف القاف— حرف قاف
الأحاديث المبدوءة بحرف القاف باب: حرف قاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4334
«قال الله تعالى: لا يأتي ابن آدم النذر بشيء لم أكن قد قدرته ولكن يلقيه النذر إلى القدر وقد قدرته له استخرج به من البخيل فيؤتيني عليه ما لم يكن يؤتيني من قبل!»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: نذر ابن آدم کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں لاتی جو میں نے پہلے سے مقدر نہ کی ہو، بلکہ نذر اسے تقدیر کی طرف لے جاتی ہے جو میں نے پہلے ہی اس کے لیے لکھ دی ہوتی ہے، میں اس کے ذریعے بخیل سے (مال) نکلواتا ہوں، پس وہ مجھے اس پر وہ کچھ دیتا ہے جو پہلے نہیں دیتا تھا۔“