حدیث نمبر: 4332
«قال الله تعالى: وعزتي وجلالي لا أجمع لعبدي أمنين ولا خوفين إن هوأمنني في الدنيا أخفته يوم أجمع عبادي وإن هوخافني في الدنيا أمنته يوم أجمع عبادي»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: مجھے اپنی عزت اور جلال کی قسم! میں اپنے بندے کے لیے دو امن یا دو خوف اکٹھے نہیں کروں گا، اگر وہ دنیا میں مجھ سے بے خوف رہا تو میں اسے اس دن خوف زدہ کروں گا جس دن میں اپنے بندوں کو اکٹھا کروں گا، اور اگر وہ دنیا میں مجھ سے ڈرتا رہا تو میں اسے اس دن امن دوں گا جس دن میں اپنے بندوں کو اکٹھا کروں گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف القاف / حدیث: 4332
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [حل] عن شداد بن أوس. الصحيحة ٧٤٢ك ابن المبارك، البزار، ابن صاعد - أبي هريرة.