صحیح الجامع الصغیر
حرف الفاء— حرف فا
الأحاديث المبدوءة بحرف الفاء باب: حرف فا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4239
«في الإنسان ستون وثلاثمائة مفصل فعليه أن يتصدق عن كل مفصل منها صدقة: النخاعة في المسجد تدفنها والشيء تنحيه عن الطريق فإن لم تقدر فركعتا الضحى تجزي عنك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”انسان میں تین سو ساٹھ جوڑ ہیں، پس اس پر لازم ہے کہ ہر جوڑ کی طرف سے ایک صدقہ کرے: مسجد میں تھوک دفن کرنا، اور راستے سے کوئی چیز ہٹانا بھی صدقہ ہے، پس اگر تم اتنی طاقت نہ رکھو تو چاشت کی دو رکعتیں تمہاری طرف سے کافی ہو جائیں گی۔“