حدیث نمبر: 4240
«في الأنف الدية إذا استوفى جدعه مائة من الإبل وفي اليد خمسون وفي الرجل خمسون وفي العين خمسون وفي الآمة ثلث النفس وفي الجائفة ثلث النفس وفي المنقلة خمس عشرة وفي الموضحة خمس وفي السن خمس وفي كل إصبع من هنالك عشر»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ناک میں، اگر وہ مکمل کاٹ دی جائے تو پوری دیت ہے، سو اونٹ، اور ہاتھ میں پچاس، اور پاؤں میں پچاس، اور آنکھ میں پچاس، اور آمہ میں پوری دیت کا تہائی، اور جائفہ میں پوری دیت کا تہائی، اور منقلہ میں پندرہ اونٹ، اور موضحہ میں پانچ اونٹ، اور دانت میں پانچ اونٹ، اور ہر انگلی میں دس اونٹ ہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الفاء / حدیث: 4240
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [هق] عن عمر. الصحيحة ١٩٩٧: البراز.