صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 423
«إذا تبايعتم بالعينة وأخذتم أذناب البقر ورضيتم بالزرع وتركتم الجهاد سلط الله عليكم ذلا لا ينزعه حتى ترجعوا إلى دينكم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم عینہ (سود کی ایک قسم) کی خرید و فروخت کرنے لگو گے، گائیوں کی دمیں پکڑ لو گے (یعنی مال مویشی کے کاموں میں مگن ہو جاؤ گے)، کھیتی باڑی پر راضی ہو جاؤ گے اور جہاد کو چھوڑ دو گے، تو اللہ تعالیٰ تم پر ایسی ذلت مسلط کر دے گا جسے وہ اس وقت تک دور نہیں کرے گا جب تک کہ تم (مکمل طور پر) اپنے دین کی طرف واپس نہ لوٹ آؤ۔“