حدیث نمبر: 422
«إذا تبايع الرجلان فكل واحد منها بالخيار ما لم يتفرقا وكانا جميعا أو يخير أحدهما الآخر فإن خير أحدهما الآخر فتبايعا على ذلك فقد وجب البيع وإن تفرقا بعد أن تبايعا ولم يترك واحد منهما البيع فقد وجب البيع»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب دو آدمی آپس میں خرید و فروخت کریں تو ان میں سے ہر ایک کو (سودا منسوخ کرنے کا) اختیار حاصل ہے جب تک کہ وہ جدا نہ ہو جائیں اور ایک ساتھ موجود ہوں، یا ان میں سے کوئی ایک دوسرے کو اختیار دے دے۔ پس اگر ایک نے دوسرے کو اختیار دے دیا اور اسی پر انہوں نے بیع کر لی تو بیع لازم ہو گئی۔ اور اگر وہ خرید و فروخت کے بعد جدا ہو گئے اور ان میں سے کسی نے بھی بیع ترک نہیں کی تب بھی بیع لازم ہو گئی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 422
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق ن هـ] عن ابن عمر. الإرواء ١٣١٠/١.