صحیح الجامع الصغیر
حرف الفاء— حرف فا
الأحاديث المبدوءة بحرف الفاء باب: حرف فا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4225
«فطركم يوم تفطرون وأضحاكم يوم تضحون وكل عرفة موقف وكل منى منحر وكل فجاج مكة منحر وكل جمع موقف»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تمہاری عید الفطر اس دن ہے جس دن تم روزہ افطار کرو، تمہاری عید الاضحی اس دن ہے جس دن تم قربانی کرو، اور عرفہ کا پورا میدان ٹھہرنے کی جگہ ہے، اور منیٰ کا پورا میدان قربانی کی جگہ ہے، اور مکہ کی تمام گلیاں قربانی کی جگہ ہیں، اور مزدلفہ کا پورا میدان ٹھہرنے کی جگہ ہے۔“