صحیح الجامع الصغیر
حرف الفاء— حرف فا
الأحاديث المبدوءة بحرف الفاء باب: حرف فا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4221
«فضلت على الأنبياء بخمس: بعثت إلى الناس كافة وادخرت شفاعتي لأمتي ونصرت بالرعب شهرا أمامي وشهرا خلفي وجعلت لي الأرض مسجدا وطهورا وأحلت لي الغنائم ولم تحل لأحد قبلي»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھے انبیاء پر پانچ چیزوں سے فضیلت دی گئی: مجھے تمام لوگوں کی طرف بھیجا گیا، اپنی شفاعت میں نے اپنی امت کے لیے محفوظ رکھی، ایک مہینے کی مسافت میرے آگے اور ایک مہینے کی مسافت میرے پیچھے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، زمین کو میرے لیے سجدہ گاہ اور پاکیزگی کا ذریعہ بنایا گیا، اور میرے لیے مالِ غنیمت حلال کیا گیا جو مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں کیا گیا۔“