صحیح الجامع الصغیر
حرف الفاء— حرف فا
الأحاديث المبدوءة بحرف الفاء باب: حرف فا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4220
«فضلت بأربع: جعلت لي الأرض مسجدا وطهورا فأيما رجل من أمتي أتى الصلاة فلم يجد ما يصلي عليه وجد الأرض مسجدا وطهورا وأرسلت إلى الناس كافة ونصرت بالرعب من مسيرة شهرين يسير بين يدي وأحلت لي الغنائم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھے چار چیزوں سے فضیلت دی گئی: زمین کو میرے لیے سجدہ گاہ اور پاکیزگی کا ذریعہ بنایا گیا، تو میری امت میں سے جو بھی نماز کے لیے آئے اور اسے بچھانے کے لیے کچھ نہ ملے تو وہ زمین کو ہی سجدہ گاہ اور پاکیزگی کا ذریعہ پائے گا، اور مجھے تمام لوگوں کی طرف بھیجا گیا، اور دو مہینے کی مسافت کے برابر رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی جو میرے آگے آگے چلتا ہے، اور میرے لیے مالِ غنیمت حلال کیا گیا۔“