صحیح الجامع الصغیر
حرف الفاء— حرف فا
الأحاديث المبدوءة بحرف الفاء باب: حرف فا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4222
«فضلت على الأنبياء بست: أعطيت جوامع الكلم ونصرت بالرعب وأحلت لي الغنائم وجعلت لي الأرض طهورا ومسجدا وأرسلت إلى الخلق كافة وختم بي النبيون»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھے انبیاء پر چھ چیزوں سے فضیلت دی گئی: مجھے جامع کلمات دیے گئے، رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، میرے لیے مالِ غنیمت حلال کیا گیا، زمین کو میرے لیے پاکیزگی کا ذریعہ اور سجدہ گاہ بنایا گیا، مجھے تمام مخلوق کی طرف بھیجا گیا، اور مجھ پر انبیاء کا سلسلہ ختم کر دیا گیا۔“