حدیث نمبر: 4160
«غطوا الإناء وأوكئوا السقاء وأغلقوا الأبواب وأطفئوا السراج فإن الشيطان لا يحل سقاء ولا يفتح بابا ولا يكشف إناء فإن لم يجد أحدكم إلا أن يعرض على إنائه عودا ويذكر اسم الله فليفعل فإن الفويسقة تضرم على أهل البيت بيتهم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”برتن ڈھانپو، مشکیزے کا منہ باندھو، دروازے بند کرو اور چراغ بجھا دو، کیونکہ شیطان نہ مشکیزہ کھولتا ہے، نہ دروازہ کھولتا ہے اور نہ برتن سے ڈھکن ہٹاتا ہے۔ پس اگر تم میں سے کسی کو ڈھانپنے کے لیے کچھ نہ ملے تو وہ اپنے برتن پر ایک لکڑی ہی آڑی رکھ دے اور اللہ کا نام لے، پس اسے ایسا ہی کرنا چاہیے، کیونکہ چوہیا گھر والوں پر ان کا گھر جلا دیتی ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الغين / حدیث: 4160
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [م هـ] عن جابر. مختصر مسلم ١٢٨٢، الصحيحة ٣٧، الإرواء٣٩: حم.