صحیح الجامع الصغیر
حرف العين— حرف عین
الأحاديث المبدوءة بحرف العين باب: حرف عین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4108
«عند الله خزائن الخير والشر مفاتيحها الرجال فطوبى لمن جعله الله مفتاحا للخير مغلاقا للشر وويل لمن جعله الله مفتاحا للشر مغلاقا للخير»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ کے پاس خیر اور شر کے خزانے ہیں، اور ان کی چابیاں بعض آدمی ہیں، پس خوشخبری ہو اس کے لیے جسے اللہ نے خیر کی چابی اور شر کا تالا بنایا ہے، اور ہلاکت ہو اس کے لیے جسے اللہ نے شر کی چابی اور خیر کا تالا بنایا ہے۔“