حدیث نمبر: 410
«إذا بال أحدكم فلا يمس ذكره بيمينه وإذا دخل الخلاء فلا يتمسح بيمينه وإذا شرب فلا يتنفس في الإناء»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی پیشاب کرے تو اپنے دائیں ہاتھ سے اپنی شرمگاہ کو نہ چھوئے، اور جب بیت الخلاء جائے تو دائیں ہاتھ سے استنجاء نہ کرے، اور جب (کچھ) پیے تو برتن کے اندر سانس نہ لے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 410
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ٤] عن أبي قتادة. صحيح أبي داود ٢٣.