صحیح الجامع الصغیر
حرف العين— حرف عین
الأحاديث المبدوءة بحرف العين باب: حرف عین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4072
«عليكم بالصدق فإنه مع البر وهما في الجنة وإياكم والكذب فإنه مع الفجور وهما في النار وسلوا الله اليقين والمعافاة فإنه لم يؤت أحد بعد اليقين خيرا من المعافاة ولا تحاسدوا ولا تباغضوا ولا تقاطعوا ولا تدابروا وكونوا عباد الله إخوانا كما أمركم الله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سچائی کو لازم پکڑو، کیونکہ یہ نیکی کے ساتھ ہے، اور یہ دونوں جنت میں ہیں، اور جھوٹ سے بچو، کیونکہ یہ گناہ کے ساتھ ہے، اور یہ دونوں جہنم میں ہیں۔ اللہ سے یقین اور عافیت مانگو، کیونکہ یقین کے بعد کسی کو عافیت سے بہتر کچھ نہیں دیا گیا۔ ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، بغض نہ رکھو، قطع تعلقی نہ کرو اور پیٹھ نہ پھیرو، اور اے اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ جیسا کہ اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے۔“