حدیث نمبر: 4071
«عليكم بالصدق فإن الصدق يهدي إلى البر وإن البر يهدي إلى الجنة وما يزال الرجل يصدق ويتحرى الصدق حتى يكتب عند الله صديقا وإياكم والكذب فإن الكذب يهدي إلى الفجور وإن الفجور يهدي إلى النار وما يزال الرجل يكذب ويتحرى الكذب حتى يكتب عند الله كذابا»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سچائی کو لازم پکڑو، کیونکہ سچائی نیکی کی طرف رہنمائی کرتی ہے، اور نیکی جنت کی طرف رہنمائی کرتی ہے، اور آدمی سچ بولتا اور سچائی کو اپنائے رکھتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے ہاں صدیق لکھ دیا جاتا ہے۔ اور جھوٹ سے بچو، کیونکہ جھوٹ گناہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے، اور گناہ جہنم کی طرف رہنمائی کرتا ہے، اور آدمی جھوٹ بولتا اور جھوٹ کو اپنائے رکھتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے ہاں کذاب لکھ دیا جاتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف العين / حدیث: 4071
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم خد م ت] عن ابن مسعود. مختصر مسلم ١٨٠٩.