صحیح الجامع الصغیر
حرف العين— حرف عین
الأحاديث المبدوءة بحرف العين باب: حرف عین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4070
«عليكم بالشام فإنها صفوة بلاد الله يسكنها خيرته من خلقه فمن أبى فليلحق بيمنه وليسق من غدره فإن الله عز وجل تكفل لي بالشام وأهله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”شام کو لازم پکڑو، کیونکہ یہ اللہ کے شہروں میں سب سے چنیدہ ہے، اس میں اس کی مخلوق میں سے چنیدہ لوگ رہتے ہیں، پس جو انکار کرے وہ اپنے یمن سے جا ملے اور اس کے تالابوں سے پانی پیے، کیونکہ اللہ عزوجل نے مجھ سے شام اور اس کے باشندوں کی ضمانت لی ہے۔“