حدیث نمبر: 404
«إذا أنفقت المرأة من بيت زوجها غير مفسدة كان لها أجرها بما أنفقت ولزوجها أجره بما كسب وللخازن مثل ذلك لا ينقص بعضهم من أجر بعض شيئا»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب عورت اپنے شوہر کے گھر سے بگاڑ پیدا کیے بغیر (اعتدال کے ساتھ) خرچ کرتی ہے، تو اس کے خرچ کرنے کی وجہ سے اس کے لیے ثواب ہے، اور اس کے شوہر کے لیے کمانے کا ثواب ہے، اور خزانچی (رکھوالے) کے لیے بھی اسی قدر ثواب ہے، اور ان میں سے کسی کا ثواب دوسرے کے ثواب میں کوئی کمی نہیں کرتا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 404
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق ٤] عن عائشة. الصحيحة ٧٣٠.