حدیث نمبر: 405
«إذا انقطع شسع أحدكم فلا يمش في نعل واحدة حتى يصلح شسعه ولا يمشي في خف واحد ولا يأكل بشماله ولا يحتب بالثوب الواحد ولا يلتحف الصماء»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ ایک جوتے میں نہ چلے یہاں تک کہ اپنے تسمے کو درست کر لے، اور نہ ہی ایک موزہ پہن کر چلے، اور نہ اپنے بائیں ہاتھ سے کھائے، اور نہ ہی ایک کپڑے میں گوٹ مار کر بیٹھے، اور نہ صماء (ایسے کپڑے جس میں سے ہاتھ نکالنے کی جگہ نہ ہو) لپیٹنے کا طریقہ اختیار کرے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 405
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [م د] عن جابر.