صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 403
«إذا أنفقت المرأة من بيت زوجها عن غير أمره فلها نصف أجره»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب عورت اپنے شوہر کے گھر سے اس کے حکم کے بغیر (یعنی عام معمول کے مطابق کچھ صدقہ و خیرات) خرچ کرے تو اس کے لیے بھی اس کے (شوہر کے) ثواب کا آدھا حصہ ہے۔“