صحیح الجامع الصغیر
حرف العين— حرف عین
الأحاديث المبدوءة بحرف العين باب: حرف عین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4037
«على كل مسلم صدقة فإن لم يجد فيعمل بيده فينفع نفسه ويتصدق فإن لم يستطع فيعين ذا الحاجة الملهوف فإن لم يفعل فيأمر بالخير فإن لم يفعل فيمسك عن الشر فإنه له صدقة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ہر مسلمان پر صدقہ کرنا ہے، پس اگر اسے کچھ نہ ملے تو وہ اپنے ہاتھ سے کام کرے، اپنے آپ کو نفع پہنچائے اور صدقہ بھی کرے، اور اگر وہ اتنی طاقت نہ رکھے تو وہ کسی حاجت مند پریشان حال کی مدد کرے، اور اگر یہ بھی نہ کر سکے تو نیکی کا حکم دے، اور اگر یہ بھی نہ کرے تو برائی سے رک جائے، کیونکہ یہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے۔“