صحیح الجامع الصغیر
حرف العين— حرف عین
الأحاديث المبدوءة بحرف العين باب: حرف عین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4035
«على كل سلامى من ابن آدم في كل يوم صدقة ويجزي عن ذلك كله ركعتا الضحى»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ابن آدم کے ہر جوڑ پر ہر دن ایک صدقہ ہے، اور اس سب کی طرف سے چاشت کی دو رکعتیں کافی ہو جاتی ہیں۔“