حدیث نمبر: 4026
«علموا أولادكم الصلاة إذا بلغوا سبعا واضربوهم عليها إذا بلغوا عشرا وفرقوا بينهم في المضاجع»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اپنے بچوں کو نماز کی تعلیم دو جب وہ سات سال کے ہو جائیں، اور جب وہ دس سال کے ہو جائیں تو اس پر انہیں مارو، اور ان کے بستر الگ الگ کر دو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف العين / حدیث: 4026
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [البزار] عن أبي هريرة١. صحيح أبي داود ٥٠٨.