حدیث نمبر: 3986
«عجبت للمسلم إذا أصابته مصيبة احتسب وصبر وإذا أصابه خير حمد الله وشكر إن المسلم يؤجر في كل شيء حتى في اللقمة يرفعها إلى فيه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھے مسلمان پر تعجب ہے، جب اسے کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ ثواب کی نیت رکھتا ہے اور صبر کرتا ہے، اور جب اسے کوئی بھلائی پہنچتی ہے تو وہ اللہ کی حمد اور شکر کرتا ہے۔ بے شک مسلمان کو ہر چیز میں اجر ملتا ہے، یہاں تک کہ اس لقمے میں بھی جو وہ اپنے منہ تک اٹھاتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف العين / حدیث: 3986
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [الطيالسي هب] عن سعد. الصحيحة ١٤١