صحیح الجامع الصغیر
حرف العين— حرف عین
الأحاديث المبدوءة بحرف العين باب: حرف عین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3981
«عجب ربنا من رجل غزا في سبيل الله فانهزم أصحابه فعلم ما عليه فرجع حتى أهريق دمه فيقول الله عز وجل لملائكته: انظروا إلى عبدي رجع رغبة فيما عندي وشفقة مما عندي حتى أهريق دمه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ہمارے رب کو اس آدمی پر تعجب ہوتا ہے جو اللہ کی راہ میں جہاد کرے، پھر اس کے ساتھی بھاگ جائیں، مگر وہ اپنی ذمہ داری جانتے ہوئے واپس لوٹ آئے یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا جائے۔ چنانچہ اللہ عزوجل اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: میرے بندے کو دیکھو، وہ میرے پاس جو کچھ ہے اس کی رغبت اور میرے پاس جو کچھ ہے اس کے خوف کی وجہ سے واپس لوٹ آیا، یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا گیا۔“