حدیث نمبر: 3980
«عجبا لأمر المؤمن إن أمره كله له خير وليس ذلك لأحد إلا للمؤمن إن أصابته سراء شكر وكان خيرا له وإن أصابته ضراء صبر فكان خيرا له»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے خیر ہے، اور یہ بات مومن کے سوا کسی اور کے لیے نہیں۔ اگر اسے خوشی پہنچے تو وہ شکر کرتا ہے، تو یہ اس کے لیے بہتر ہو جاتا ہے، اور اگر اسے تکلیف پہنچے تو وہ صبر کرتا ہے، تو یہ بھی اس کے لیے بہتر ہو جاتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف العين / حدیث: 3980
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م] عن صهيب. الصحيحة ١٤٧، مختصر مسلم ٢٠٩٢