صحیح الجامع الصغیر
حرف الطاء— حرف طا
الأحاديث المبدوءة بحرف الطاء باب: حرف طا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3954
«الطواف بالبيت صلاة ولكن الله أحل فيه المنطق فمن نطق فلا ينطق إلا بخير»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیت اللہ کا طواف نماز ہے، لیکن اللہ نے اس میں بات چیت کو حلال کیا ہے، پس جو بات کرے وہ اچھی بات ہی کرے۔“