صحیح الجامع الصغیر
حرف الطاء— حرف طا
الأحاديث المبدوءة بحرف الطاء باب: حرف طا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3945
«الطاعون بقية رجز أو عذاب أرسل على طائفة من بني إسرائيل فإذا وقع بأرض وأنتم بها فلا تخرجوا منها فرارا منه وإذا وقع بأرض ولستم بها فلا تهبطوا عليها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”طاعون اس عذاب کا بچا کھچا حصہ ہے جو بنی اسرائیل کی ایک جماعت پر بھیجا گیا تھا، پس اگر یہ کسی زمین میں پھیل جائے اور تم وہاں ہو تو اس سے بھاگتے ہوئے وہاں سے مت نکلو، اور اگر یہ کسی زمین میں پھیل جائے اور تم وہاں نہ ہو تو وہاں مت جاؤ۔“