صحیح الجامع الصغیر
حرف الطاء— حرف طا
الأحاديث المبدوءة بحرف الطاء باب: حرف طا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3946
«الطاعون شهادة لأمتي ووخز أعدائكم من الجن غدة كغدة الإبل تخرج في الآباط والمراق من مات فيه مات شهيدا ومن أقام فيه كان كالمرابط في سبيل الله ومن فر منه كان كالفار من الزحف»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”طاعون میری امت کے لیے شہادت ہے، اور یہ تمہارے دشمن جنوں کی چبھن ہے، یہ اونٹ کی غدود جیسی ایک گلٹی ہے جو بغلوں اور پیٹ کے نچلے حصوں میں نکلتی ہے۔ جو اس میں مر گیا وہ شہید مرا، اور جو اس میں صبر کے ساتھ ٹھہرا رہا وہ اللہ کی راہ میں مورچہ سنبھالنے والے کی طرح ہے، اور جو اس سے بھاگا وہ میدانِ جنگ سے بھاگنے والے کی طرح ہے۔“