صحیح الجامع الصغیر
حرف الطاء— حرف طا
الأحاديث المبدوءة بحرف الطاء باب: حرف طا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3933
«طهور إناء أحدكم إذا ولغ فيه الكلب أن يغسله سبع مرات أولاهن بالتراب»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال دے تو اس کے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے سات مرتبہ دھویا جائے، جن میں پہلی مرتبہ مٹی سے دھویا جائے۔“