حدیث نمبر: 3919
«طوبى لعيش بعد المسيح يؤذن للسماء في القطر ويؤذن للأرض في النبات حتى لوبذرت حبك على الصفا لنبت وحتى يمر الرجل على الأسد فلا يضره ويطأ على الحية فلا تضره ولا تشاح ولا تحاسد ولا تباغض»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مسیح کے نزول کے بعد کی زندگی کے لیے خوشخبری ہو! آسمان کو بارش برسانے کی اجازت دی جائے گی اور زمین کو نباتات اگانے کی اجازت دی جائے گی، یہاں تک کہ اگر تم اپنا دانہ پتھریلی چٹان پر بو دو تو وہ بھی اگ آئے گا، اور آدمی شیر کے پاس سے گزرے گا تو وہ اسے نقصان نہیں پہنچائے گا، اور سانپ پر پاؤں رکھے گا تو وہ اسے نہیں کاٹے گا، اور نہ کوئی بخل ہو گا، نہ حسد اور نہ بغض۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الطاء / حدیث: 3919
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث الصحيحة ١٩٢٦ أبو بكر الأنباري, الديلمي، الضياء.