حدیث نمبر: 3799
«صنفان من أهل النار لم أرهما بعد: قوم معهم سياط كأذناب البقر يضربون بها الناس ونساء كاسيات عاريات مميلات مائلات رءوسهن كأسنمة البخت المائلة لا يدخلن الجنة ولا يجدن ريحها وإن ريحها ليوجد من مسيرة كذا وكذا»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جہنمیوں کی دو قسمیں ایسی ہیں جو میں نے ابھی تک نہیں دیکھیں: ایک وہ لوگ جن کے پاس گائے کی دموں جیسے کوڑے ہوں گے جن سے وہ لوگوں کو ماریں گے، اور دوسری وہ عورتیں جو کپڑے پہن کر بھی ننگی ہوں گی، دوسروں کو مائل کرنے والی اور خود مائل ہونے والی، ان کے سر بختی اونٹوں کے جھکے ہوئے کوہانوں جیسے ہوں گے، یہ عورتیں نہ جنت میں داخل ہوں گی اور نہ اس کی خوشبو پائیں گی، حالانکہ اس کی خوشبو اتنی اتنی دور سے محسوس کی جا سکتی ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الصاد / حدیث: 3799
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث غاية المرام ٨٥, الصحيحة ١٣٢٦, مختصر مسلم ١٣٨٨