صحیح الجامع الصغیر
حرف الصاد— حرف صاد
الأحاديث المبدوءة بحرف الصاد باب: حرف صاد سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3796
«صنائع المعروف تقي مصارع السوء والصدقة خفيا تطفئ غضب الرب وصلة الرحم زيادة في العمر وكل معروف صدقة وأهل المعروف في الدنيا هم أهل المعروف في الآخرة وأهل المنكر في الدنيا هم أهل المنكر في الآخرة,........ ... »ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”نیکی کے کام بری موتوں سے بچاتے ہیں، پوشیدہ صدقہ رب کے غضب کو بجھا دیتا ہے، صلہ رحمی عمر میں اضافہ کرتی ہے، اور ہر نیکی صدقہ ہے، دنیا میں نیکی کرنے والے ہی آخرت میں بھی نیکی والے ہوں گے، اور دنیا میں برائی کرنے والے ہی آخرت میں بھی برائی والے ہوں گے۔“