حدیث نمبر: 3776
«صل صلاة مودع كأنك تراه فإن كنت لا تراه فإنه يراك وايأس مما في أيدي الناس تعش غنيا وإياك وما يعتذر منه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”نماز اس طرح پڑھو جیسے کوئی رخصت ہونے والا پڑھتا ہو، گویا تم اسے دیکھ رہے ہو، اور اگر تم اسے نہیں دیکھتے تو وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔ اور لوگوں کے ہاتھ میں جو کچھ ہے اس سے مایوس ہو جاؤ، تم غنی بن کر زندگی گزارو گے۔ اور اس چیز سے بچو جس کی معذرت کرنی پڑے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الصاد / حدیث: 3776
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [أبومحمد الإبراهيمي في كتاب الصلاة ابن النجار] عن ابن عمر. الصحيحة ١٤